ترکی زبان کے 15 ایسے الفاظ جو آپ کو کبھی نہیں بولنا چاہیے

English Version

ترکی زبان میں گالیاں

اگر آپ ترکی زبان سیکھ رہے ہیں تو آپ کے لیے ضروری ہے کہ ان 15 الفاظ کے بارے میں جانیں اور ان کے استعمال سے محتاط رہیں۔ ہو سکتا ہے کہ آپ ان الفاظ کو عام اور روزمرہ کی ترکی زبان کی بول چال میں سنیں اور ممکن ہے کہ آپ ان الفاظ کے استعمال کے بارے میں ترکی زبان کے نصاب کے ذریعہ نہیں جان سکیں۔ لیکن کسی بھی نئی زبان کو سیکھتے وقت ایسے کچھ الفاظ کا جاننا بہت ضروری ہے جو ہو سکتا ہے کہ اس زبان کے مقامی لوگوں میں بازاری اور
  گالی گلوچ کے الفاظ کہلاتے ہوں۔

اصل میں مندرجہ ذیل یہ الفاظ ترکی زبان میں بازاری اور گالی گلوچ کے لئے استعمال ہوتے ہیں اور ترک لوگ ان کو بد دعا وغیرہ دینے کے لئے بھی استعمال کرتے ہیں ہیں۔ تو میری آپ سے یہی گزارش رہیگی کہ براۓ کرم آپ کبھی بھی ان کو اپنی بات چیت میں استعمال نہ کریں جب کہ آپ ان کے حقیقی معنی اور ان کا استعمال جان چکے ہوں ورنہ اس کا انجام آپ خود بھگت سکتے ہیں۔

تو کیا ہیں وہ ۔۔۔

ترکی زبان میں گالی گلوچ کے الفاظ

1. Allah kahretsin (خدا کی لعنت ہو تم پر)

لفظی طور پر اسکے معنی ہوتے ہیں خدا کی لعنت ہو تم پر۔ در اصل ترک لوگوں کے درمیان یہ الفاظ بد دعا دینے کے لئے استعمال ہوتے ہیں خاص طور پر جب وہ کسی چیز یا کسی شخص پر بھڑک جائیں، بر انگیختہ و مشتعل ہو جائیں۔

2. Domuz (سوّر)

یہ ایک گالی ہے جو ترک لوگ اکثر کسی شخص کی بےعزتی کرنے کے لیے یا اس کو نیچا دکھانے کے لئے استعمال کرتے ہیں اور اس طرح وہ اس کو سوّر جانور سے تشبیہ دیتے ہیں۔

3. Geber (مر جاؤ)

یہ بد دعا، کے لیۓ استعمال کیا جانے والا لفظ ہے جس کے لفظی معنی ہیں مر جاؤ۔ گالی گلوچ کے لیۓ ترکی زبان میں اسے بھاڑ میں جاؤ، ڈوب مرو، دفع ہو جاؤ کے معنی میں استعمال کیا جاتا ہے۔

4. Hayvan (جانور)

اردو زبان کی طرح ترکی زبان میں استعمال کیا جانے والا یہ ایک گالی گلوچ کا لفظ ہے جو ترک لوگ کسی کو غصہ وغیرہ میں جانور سے تشبیہ دینے کے لئے استعمال کرتے ہیں۔

5. Hıyar (ککڑی / کھیرا)

لفظی طور پر اس کے معنی ہوتے ہیں ککڑی۔ لیکن ترک لوگ اسے گالی دینے کے لئے استعمال کرتے ہیں جیسے گھٹیا، گانڈو، لوڑو، لنڈ، رنڈی، کے معنی کے لئے۔

Salatalık Hıyarاگر اسے کڑی کے معنی میں لینا ہوتا ہے تو اسے اس طرح بولا جاتا ہے:

6. It (کتا)

یہ گالی کے لیے استعمال کیا جانے والا ایک لفظ ہے جو کسی کو کتا یا جانور کہنے کے لئے استعمال ہوتا ہے جیسا کہ اردو زبان کے لوگ استعمال کرتے ہیں۔

7. Kes sesini (چپ بیٹھ)

یہ بالکل اردو زبان بولنے والوں کی طرح ترکی زبان بولنے والوں کے درمیان چپ بیٹھ کے لئے رائج ایک لفظ ہے جسے وہ کسی کو خاموش کرنے کے لیے یا کسی کو تحقیرا چپ کرنے کے لیے، خاص طور پر جب وہ بہت زیادہ غصے میں ہوں۔

Sus اور Hiştانہی معنوں کے لیے استعمال ہونے والے مزید کچھ الفاظ اس طرح ہیں:

8. Mal (بے وقوف)

لفظی طور پر اس کے معنی ہوتے ہیں بیوقوف۔ عام طور پر اسکا استعمال کسی کو جاھل، بیوقوف، احمق، گدھا، وغیرہ کہنے کے لئے ہوتا ہے۔ اور یہ دوستوں یاروں میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Turkish Slang Words

9. Manyak (پاگل)

دراصل یہ لفظ انگریزی زبان سے لیا گیا ہے جس کے معنی ہوتے ہیں پاگل، دیوانہ۔ ترک لوگ خاص طور پر بہت زیادہ غصہ میں سامنے والے کو جاہل، پاگل، دیوانہ وغیرہ کہنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ عام طور پر اسے مذاق کے موڈ میں بھی استعمال کیا جاتا ہے بالخصوص دوستوں یاروں میں۔

10. Orospu (کتیا)

لفظی طور پر اس کے معنی ہوتے ہیں کتیا۔ ترک لوگ اسے کسی کو نیچا دکھانے کے لیے یا تحقیر کے طور پر استعمال کرتے ہیں جب انہیں کسی کو بے شرم، بے حیا، چھنال وغیرہ کہنا ہوتا ہے۔

11. Orospu çocuğu (کتیا کا بچہ)

لفظی طور پر اس کے معنی ہوتے ہیں کتیا کا بچہ۔ اس کا استعمال بالکل اوپر والے لفظ کی طرح ہی ہے۔

12. Piç (حرام زادہ)

بالکل اردو زبان کے بولنے والوں کی طرح ترکی زبان کے لوگ بھی اس کو اسی معنی میں استعمال کرتے ہیں جس طرح کے اردو زبان کے لوگ استعمال کرتے ہیں کسی کو حقیر سمجھتے ہوئے یا کسی کی بےعزتی کرتے ہوئے یعنی حرام زادہ یا ناجائز اولاد کہہ کر پکارتے ہیں۔

13. Siktir git (بھاڑ میں جاؤ)

یہ ایک انتہائی گھناؤنا لفظ ہے دفع ہو جاؤ۔ جس کے معنی ہیں عام لفظوں میں بھاڑ میں جاؤ، دفع ہو جاؤ۔ جبکہ فحش معنی ہیں گانڈ مراؤ، لنڈ، لوڑا، مٹھ مار، یا ماں بہن کی گالی اور اس طرح کے مزید گندے و واہیات الفاظ۔

14. Şerefsiz (بد سلیقہ)

یہ بھی اردو زبان کے بولنے والوں کی طرح ترکی زبان میں استعمال ہوتا ہے جس کا مطلب ہوتا ہے بد سلیقہ، بد تمیز، گنوار، بے شرم، اکھڑ مزاج، دیہاتی، بیہودہ وغیرہ۔

15. Terbiyesiz (بد سلیقہ)

یہ بھی بد سلیقہ کے لئے استعمال ہوتا ہے لیکن عام طور پر لوگ اسے ترک لوگ مذاق کے طور پر استعمال کرتے ہیں خاص طور سے جب وہ اپنی محبوبہ کو چھیڑنا یا پریشان کرنا چاہتے ہیں مذاق میں۔

احتیاط 

امید ہے کہ آپ کو یہ مضمون آپکے لیے مددگار ثابت ہوا ہوگا۔ اور اس نے آپ کو ترکی زبان کے گالی گلوچ اور بازاری الفاظ کو سمجھنے میں مدد کی ہوگی۔ آخر میں، میں اپنے مندرجہ بالا الفاظ دوہرانا چاہونگا کہ جیسا کہ اب آپ ان الفاظ کے معنی اور استعمال سے واقف ہو چکے ہیں، لہذا ان ترک الفاظ کو کبھی استعمال نہ کریں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post
...